20 اگست 2011 - 19:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہزاروں افراد نے پانچ مصری پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی اسرائیلی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا ہے اور ایک مصری جوان نے اسرائیل سفارتخانہ سے اسرائیلی پرچم اتار کر مصری پرچم لہرا دیا ہے۔

ابنا: اخـبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہزاروں افراد نے پانچ مصری پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی اسرائیلی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا ہے اور ایک مصری نوجوان نے قاہرہ میں اسرائیلی سفارتخانہ سے اسرائیلی پرچم اتار کر مصری پرچم لہرا دیا ہے۔

قاہرہ میں مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ کیا ہے اور اس دوران ایک نوجوان نے سفارت خانے کی چھت پر چڑھ کر اسرائیلی پرچم کی جگہ مصر کا پرچم لہرا دیا۔سنیچر کی رات بھی کئي ہزار مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا۔ مصری مظاہرین قاہرہ میں موجود اسرائیل کے سفیر کو جلد از ملک سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
............

/169